اسلام علیکم
تحریک کے تمام محبوں اور ہمدردوں کو میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری جائز سرگرمیوں کا دائرہ تنگ کرنے اور روابط کو کاٹنے اور معلومات کے حصول اور پھیلاو کو روکنے کے لئے پہلے تو سیاسی سرگرمیوں پر خوفناک پابندیاں عائد کی گئیں، اسکے بعد حریت اکائیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں اور ساتھ ہی ہماری تنظیم جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کو مقبوضہ علاقے میں بنیادی جمہوری حقوق کو روندتے ہوئے خلاف قانون ٹھہرا دیا گیا۔ فوری طور پر حکومت ہند نے اپنے ناجائز اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بھارت اور جموں و کشمیر (غیر قانونی مقبوضہ ریاست )، میں میرے ٹوٹر اکاؤنٹ کو معطل کردیا۔ لیکن ابھی چند دن پہلے میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا گیا۔ ہیکروں کی اس غیرقانونی اور مذموم مہم کے ساتھ ہی فیس بک نے میرا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ اس لئے میں اپنے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ کچھ وقت میں یہ صورتحال ٹھیک ہوجائے گی اور میرا رابطہ آپ کے ساتھ بحال ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالٰی
محمد فاروق رحمانی
