وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات

وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات رہی۔ اس موقع پر انھوں نے میری کتاب ‘ جب مؤرخ کے ہاتھ بندھے تھے’ کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاریخ کو معروضی انداز میں مرتب کرنا ایک اہم قومی خدمت ہے جس کے لیے مصنف مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر مصنف کو سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کرنے بھی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ عوام کی آواز ہوتے ہیں جن کی بنیادی ذمے داری قومی انداز فکر کی ترویج و اشاعت ہے. اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات جناب عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات جناب عطاء اللہ تارڑ کا پزیرائی اور گرمجوش میزبانی پر دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں