سرکاری ملکیتی اداروں کی ہوشربا رپورٹ جاری

عالمی بینک نے پاکستان کے سرکاری ملکیتی اداروں کی ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے .جس میں کہا گیا ہے کہ تین سال میں 84 اداروں نے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اس وقت مجموعی طور پر 212 سرکاری ملکیتی ادارے کام کر رہے ہیں، جن میں سے 84 اداروں نے قومی خزانے کو تین سال میں ایک ٹریلین (ایک ہزار ارب) سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی بینک نے تجویز کیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں کے سالانہ خسارے 350 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں اور یہ خسارے کم کرنے کے لیے سرکاری اداروں میں خود مختار اور ماہرین کو شامل کیا جائے۔سرکاری ملکیتی اداروں کے مسلسل خساروں اور نجکاری کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ   ایس او ایز پالیسی کی بجائے ایس او ایز ٹریاج پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے 2021 میں ایس او ایز ٹریاج لاگو کیا گیا۔ ٹریاج کے تحت 84 کمرشل سرکاری ملکیتی اداروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ان 84 اداروں نے قومی خزانے کو تین سال میں ایک ٹریلین کا نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں