نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کا اسلام آباد کشمیر مارچ بے حس اور سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہے۔کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو ہم بھولے ہیں اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 22 دسمبر کے اسلام آباد کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں قاضی آباد ڈھوک چراغ دین زون پی پی 11 میں قائم استقبالیہ کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب امیر شیخ مسعود احمد ٗچوہدری منیر احمد ٗامیر زون پی پی 11 حاجی یار محمد ٗ جنرل سیکرٹری ضیا القمر ٗ نائب امیرمنظور اکبر اور دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ استقبالیہ کیمپ پہنچنے پرسابق امیدوار قومی اسمبلی قاضی محمد جمیل ٗنائب امیر زون پی پی 11 حاجی نصیر مغل ٗ ہارون رشید ٗممبر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا اور محمد یعقو ب مرزا سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
