جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث ہائی وے کے ایک حصے کے منہدم ہونے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایک گنجان آباد صنعتی پاور ہاؤس گوانگ ڈونگ حالیہ ہفتوں میں طوفانی بارشوں کی زد میں ہے جس سے کچھ علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 2 بجکر 10 منٹ پر گوانگ ڈونگ صوبے میں میزو شہر اور ڈابو کاؤنٹی کے درمیان سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا۔
ژنہوا کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے 20 گاڑیاں پھنس گئیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے۔