جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،سوا کروڑ کشمیریوں کو بچانے اور انہیں حقِ خودارادیت لانے کے لیے اپناکردارادا کریں گے،کشمیر کے دفاع کے لیے اپنا تن من دھن سب قربان کریں گے،کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے، شملہ معاہدہ سمیت بھارت کے ساتھ معاہدوں کوختم کیا جائے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام’کشمیر مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کو بچانے کے لیے عوام کا سمندر اسلام آباد میں موجود ہے،عالمی ضمیروں کوجھنجوڑنا چاہتے ہیں،ایوانوں میں بیٹھے حکمران گونگے بہرے ہیں،اِنہیں اپنے مفادات عزیز ہیں،کشمیر ساری انسانیت اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں 5لاکھ شہداء پیش کیے،مودی گجرات کے مسلمانوں اوربابری مسجد کا قاتل ہے پوری ریاست جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے،دنیا کا سب سے طویل ترین محاصرہ کشمیر میں جاری ہے،سوا کروڑ کشمیری آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،سید علی گیلانی،شبیر شاہ، یاسین ملک،آسیہ اندرابی،اشرف صحرائی کو پیغام دیتا ہوں پاکستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے کروڑوں عوام اُن کی پشت پر ہیں، میں پیغام دیتا ہوں کہ کشمیریوں تم ہمارے ہو اورپاکستان تمہارا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ میں ٹیپوسلطان ہوں، اِس ٹیپوسلطان نے اعلان کیا کہ جو ایل او سی کی طرف جائے گا وہ پاکستان کا غدار ہو گا،اس اعلان سے کشمیر میں مایوسی کا پیغام گیا ہے،وزیر اعظم صاحب اگر آپ قوم کی ترجمانی نہیں کرسکتے تو کرسی کو چھوڑدیں،ٹیپو سلطان ایک تقریر کے بعد سنگ مر مر کے قبرستان میں لیٹ گے۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مودی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اعلان کیا کہ ہم نے ریڈیکل اسلام کے خلاف لڑنا ہے،مودی اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھ رہا ہے، کشمیر پر کوئی سازش قبول نہیں،اگرحکمرانوں نیسازش کی تو میرا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا،آخری گولی اور آخری فوجی تک لڑنے کا اعلان کرنے والوں نے 5ماہ سے آخری گولی تو کیا ایک قدم بھی نہیں اٹھایا، پاکستان دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی امید کا مرکز ہے،حکمرانوں نے قومی یکجہتی اور اداروں کو تباہ کیا،ملکی معیشت کمزور اور کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، غریب کے گھر غریب اور مسکین کے گھر میں مسکین پیدا ہوتا ہے جبکہ امیر، امیر تر ہو رہا ہے اُنہوں نے کہا کہاو آئی سی کا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے ختم کیے جائیں،فضائی حدود بند کی جائے،ہندوستان ہمارے بھائیوں کا قتل عام کررہا ہے جبکہ اُن کے جہاز ہماری فضائی حدود سے گزر رہے ہیں،ہندوستان دریاؤں کا رخ موڑ کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کر نا چاہتا ہے،اقوام متحدہ اُمت مسائل کے حل نہیں کررہا، کشمیر کی آزادی کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے، حکومت کا فرض ہے کہ وہ جہاد کا اعلان کرے، آزادکشمیر حکومت کو اختیارات دئیے جائیں، باڑ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔
