محترمہ ھدی محمد علی مھدی حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنھما کے خاندان سے ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ میں اپنے گھر کو میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے اور سینکڑوں سال پہلے کے عرب کلچر اسلامی تاریخ اور حج و عمرہ پر نوادرات کو اپنے گھر میں سنبھال رکھا ہے گذشتہ شب محترمہ کی دعوت پر ان کے گھر حاضری ہوئی مدارس دینیہ کی بچیوں کے ہاتھ سے بنے تحائف ہمیں پیش کئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے موصوفہ کو خصوصی اعزاز سے نوازا ہے
