قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی گھر،گھر فراہمی کا سلسلہ شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی گھر،گھر فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک یو سی 26میں گھر،گھر جا کر شہریوں کو بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز دیئے اور شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا لنک پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے

اپنا تبصرہ لکھیں