اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا سربراہی اجلاس اپریل میں ہوگا اور اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ ہوا ہے فتر خارجہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے نفاذ پر غور کیلئے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس آئندہ سال اپریل میں اسلام آباد میں ہوگا سفارتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود کے دورہ پاکستان کے بعد ہوا ہے وزیراعظم عمران خان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اجلاس کے لیے یقین دھانی کرادی ہے اوراجلاس کے لیے اپریل کے مہینے کی تجویز دی گئی ہے دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابقسعودی ولی عہد کی یقین دہانی پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے اگر اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی متحرک کردار اور ادا کرے تو کشمیر وفلسطین سمیت مسلم ممالک کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں عالم اسلام کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان‘ افغانستان اور صومالیہ کو انتہاپسندوں کی دہشت گردی کا سامنا ہے تیل کی دولت سے مالا مال لیبیا‘ شام اور یمن خانہ جنگی کا شکار ہیں اسرائیل کو پیدائش سے لیکر ایٹمی قوت بنانے میں برطانیہ اور فرانس کے علاوہ سرفہرست امریکہ کا ہاتھ رہا ہے امریکہ اور مغربی ملکوں کی شہ پر اسرائیل‘ ارض فلسطین کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے عالم اسلام کا دوسرا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور اب تو گزشتہ 5 اگست سے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو پوری طرح ہڑپ کر لیا ہے اور 80 لاکھ انسانوں کو غلام بنانے کی یہ کارروائی علانیہ ہوئی۔ حریت اور آزادی کے علمبردار ممالک‘ عالمی ادارے حتیٰ کہ پاکستان کے سوا عالم اسلام نے خاموشی سے یہ کارروائی دیکھی۔ بھارت نے تو مسلم دشمنی میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر شہریت ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مسلمانوں پر بھارت کے دروازے ہی بند کر دیئے ہیں۔ اگر تو عالم اسلام نے اسی طرح خاموشی اختیار کئے رکھی اور مسائل کی سنگینی کا ادراک نہ کیا تو ایک طرف ابھرتا ہوا سامراجی ملک بھارت اور دوسری طرف ایٹمی اسرائیل‘ یکے بعد دیگرے مسلمان ملکوں کو شکار کر لیں گے۔ اسرائیل اور بھارت مسلمان ملکوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں جس کا ادراک پاکستان کو ہے
