تحریک انصاف یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری گلریز اقبال کے اعزاز میں ایک پرتپاک تقریب

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری گلریز اقبال کے اعزاز میں ایک پرتپاک تقریب منعقد کی گئی، جس کی میزبانی نوید افتخار چوہدری نے کی۔ یہ پروقار اجتماع 502 گجر ہاؤس، راولپنڈی میں ہوا، جہاں تحریک انصاف کے نوجوان قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گلریز اقبال تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ عمران خان کے نظریے اور مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر انجینئر افتخار چوہدری نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور گلریز اقبال کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خالد خورشید کی ٹیم نے دلیری سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور راولپنڈی کے نوجوان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انجینئر افتخار چوہدری نے پرجوش انداز میں کہا: “جب راولپنڈی جاگتا ہے، تو طاغوت بھاگتا ہے!”
تقریب میں ملک فیصل اعوان، کمال خان، عدنان عباسی عمران عباسی ،محمد فرقان اور عثمان ٹائیگر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر افتخار چوہدری نے عثمان ٹائیگر کی خدمات کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا: “یہ ٹائیگر ہمارے پنڈی کا ٹائیگر ہے، اور ہمیں اس پر فخر ہے!”
اس موقع پر 8 فروری کے حوالے سے اہم حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں