ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سید فخر امام شاہ

ملتان( ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کشمیر کاز انصاف اور عدل پر مشتمل ہے اور پوری دنیا نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور یونیورسٹی گیلانی لاءکالج بہاو ¿ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان، جے بی سی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، عمر صدیق کاٹن یارن اینڈ ٹیکسٹائل ملز اور فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت ماہر تعلیم ادیب و صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانان ِگرامی میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، پرنسپل یونیورسٹی گیلانی لاءکالج ڈاکٹر سمزا فاطمہ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل فوڈ پروڈکٹس، ڈاکٹر انیلا حمید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل، صدر نیشنل تاجر اتحاد ملتان و سی ای او عمر صدیق کاٹن یارن اینڈ ٹیکسٹائل ملز سیٹھ عمر صدیق انصاری، مذہبی سکالر پروفیسر عبد الماجد وٹو اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم تھے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام شاہ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہر محاظ پر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور دبانے کی کوشش کی ہے کشمیر مسئلہ پر پاک بھارت تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ بھارت خود اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لیکر گیا جہاں دو قراردادیں پاس ہوئیں جن میں سے ایک میں جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا تو دوسری میں بذریعہ ووٹ کشمیری اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں انڈیا ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ گیا کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں 9 لاکھ فوج تعینات کر کے کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بنادیا ہے۔ سید فخر امام شاہ نے کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ہمیشہ کشمیر یوں کی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والا پانی کشمیری دریاو ¿ں سے آتا ہے، ہندوستان 10 سے 15 ہزار میگا واٹ بجلی کشمیر سے حاصل کر رہا ہے،جبکہ کشمیری دستکاریوں سے ایک بلین ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔ سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی و سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا کہ بھارت نے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے دنیا کو بتا دیا کہ وہ ایک سفاک اور ظالم سوچ رکھنے والا ملک ہے مسلئہ کشمیر کو علاقائی مسئلہ سے بین الاقوامی مسلہ کے طور پر دنیا میں اجاگر کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے یورپی پارلیمینٹ سمیت دنیا کی بڑی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی ہے بھارت کو ہر محاذ پر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ پاکستان کی اور کشمیریوں کی بڑی کامیابی ہے- سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان ایٹمی طاقتیں ہیں یہ کبھی نہیں بھولنا چائیے، چین کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت بے مثال ہے، کشمیر میں پچھلے چھ سالوں سے سخت کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ سابق ای ڈی او ایجوکیشن صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے پاکستان کے نام میں لفظ ک کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا اور شہہ رگ کے بغیر کوئی وجود مکمل نہیں ہوسکتا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان،پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر سمزا فاطمہ اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ نئی نسل کو یہ باور کروانا ضروری ہے کہ کشمیر کی پاکستان کیلئے کیا اہمیت ہے اور کیونکر پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تقسیم ہند کے قانون کے مطابق جہاں مسلم اکثریت ہے ان علاقوں کا الحاق پاکستان اور جہاں ہندووّں کی اکثریت ہے ان کا بھارت سے الحاق ہونا تھا مگر ہندووّں، انگریزوں اور کشمیری ہندوّ ڈوگرہ حکمرانوں کی ملی بھگت سے کشمیر کا الحاق زبردستی انڈیا کے ساتھ کردیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ماجد، پروفیسر عبد الماجد وٹو اور ڈاکٹر انیلا حمید نے کہا کہ کشمیری پچھلے 77 برس سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ انہیں آزادی و خود مختاری دی جائے۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاءخاص میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر راحیل، ڈاکٹر عامر ریاض، ڈاکٹر باسط رمضان، ڈاکٹر سمیم جاوید، ڈاکٹر محمد بلال، سماجی رہنما رشید عباس خان، محمد اشرف قریشی، ڈاکٹر ریاض حسین، علی رضا مرزا، رانا حاکم علی، انجنئیر دانیال حسین، پروفیسر عمر زین انصاری، حافظ عبد الرحمن، احمد رضا، نعیم سرور، عثمان خالد، محمد طلحہ اقبال، محد احد رضا، انعم شوکت، زوحہ اجمل اور ماہ نور شامل تھے۔ اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ملتان۔ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، نظریہ پاکستان فورم، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن، یونیورسٹی گیلانی لاءکالج بہاو ¿ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس سے سید فخر امام شاہ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، نعیم اقبال نعیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ڈاکٹر محمد ریاض، میاں محمد ماجد، ڈاکٹر سمزا فاطمہ ، ڈاکٹر انیلا حمید، پروفیسر عبد الماجد وٹو، ڈاکٹر طارق اسماعیل، عمر صدیق انصاری، ڈاکٹر خرم افضل،ڈاکٹر بلال احمد، رشید عباس خان، پروفیسر زین رضا انصاری، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر باسط سلطان، اشرف قریشی، ڈاکٹر ریاض حسین، علی رضا مرزا، رانا حاکم علی، حافظ عبد الرحمن، انجینئر دانیال حسین، ، نعیم سرور چوہان، عثمان خالد، محمد طلحہ اقبال، انعم شوکت، زوحہ اجمل اور ماہ نور خطاب کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں