شہزادہ ہیری کو ملک بدر کرنے کا ارادہ نہیں، اس کے اپنی بیوی کیساتھ مسائل ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اخبار کو بتایا میں ایسا نہیں کرنا چاہتا ، میں اسے اکیلا چھوڑ دوں گا۔ اسے اپنی بیوی کے ساتھ کافی مسائل ہیں۔ وہ خوفناک ہے۔ واضح رہے 18 جنوری کو مارگریٹ تھیچر سینٹر کے ڈائریکٹر نیل گارڈنر نے رائے ظاہر کی تھی کہ ٹرمپ آنے والے مہینوں میں شہزادہ ہیری کو ملک سے نکال سکتے ہیں۔

شہزادہ ہیری اس وقت امریکہ سے جلاوطنی کے خبر سننے والوں میں سے ایک بن گئے جب امریکہ میں ان کی رہائش کی درخواست کا ریکارڈ جاری کرنے کا امکان سامنے آیا۔ واشنگٹن کی ایک عدالت نے چند روز قبل ان الزامات کی سماعت کی۔ انہوں نے امریکہ میں اپنی رہائش کی درخواست میں اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا کہ ماضی میں وہ منشیات استعمال کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں