اسلام آباد ( ) گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے وفد نے پاکستان ورکز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری چودھری محمد یسین کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں پانچویں بار شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر وفد میں شامل گجر یوتھ فورم اسلام آباد سٹی کے صدر چودھری اکرم گجر ، جنرل سیکریٹری چودھری عمران گجر ، چودھری اکبر گجر ، ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے عبدالوحید بابی ، چودھری عدنان اشرف گجر ، چودھری عادل اشرف ، چودھری نعیم گجر ، چودھری کرامت ، چودھری افضل گجر ، چودھری عدیل گجر ،طارق گجر اور دیگر شامل تھے ، عبدالوحید بابی اور دیگر مہمانوں نے چودھری محمد یسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر چودھری محمد یسین نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس موقع پر اپنی محبتوں اور خلوص کا مظاہرہ کیا اور اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی
