سٹیزن پورٹل‘ عوامی آواز ہے: حکومت


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے شکایات کے اندراج کے آن لائن فورم سٹیزن پورٹل کو حکومت کی ایک رپورٹ میں عوامی حلقوں کی مؤثر آواز قرار دیا گیا ہے۔پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلوری یونٹ کے مطابق ’پاگستان سٹیزن پورٹل‘ نامی ایپ پاکستان کے عوامی حلقوں میں حکومت سے متعلق شکایات کے ازالے کا بہترین اور مؤثر فورم بن چکا ہے۔یونٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘ پر اس وقت تک 15 لاکھ سے زائد شکایات کا اندراج ہوا ہے جن میں سے 13 لاکھ کے لگ بھگ شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جو کل شکایات کا تقریبا 90 فیصد ہے