وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 2 افراد کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پرکمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور عبدالسلام اپنی ٹیم کے ہمراہ انکوائری کے لیے پتوکی پہنچ گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور عبدالسلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکوائری کے لیے پتوکی حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا اور اہل علاقہ سے تحقیقات کیں۔سپیشل انکوائری ٹیم مکمل تحقیقات کرے گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔غفلت اور لاپرواہی برتنے والے بلدیہ ملازمین کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہےکہ اس کے ذمے دار جتنے بھی ملازمین ہو نگے ۔ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی