صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ییں ،نامساعد حالات اور متعلقہ اداروں کی چیرہ دستیوں کے باوجود تاجر نا صرف معیشت کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں وہ یہاں انجمن تاجران جی نائن مرکز اور سپر مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کر رہے تھے. انہوں نے کہا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک بھر کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشاں ہے _ محمد کاشف چوھدری ،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و صدر پاکستان بزنس فورم نے وفد کے ہمراہ انجمن تاجران جی نائن مرکز کی نو منتخب قیادت ،چئیرمین تاجر دوست گروپ راج محمد عباسی،سینئر وائس چیئرمین میاں محمد شبیر،وائس چیئرمین ظفر محمود عباسی،سرپرست پیر نعیم عباسی ،نائب سرپرست عاشق حسین ،صدر راجہ ذوالفقار احمد ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد تاج گوجر ،جنرل سیکرٹری، شاہد حسین عباسی ودیگر کو مبارک باد پیش کی وفد میں عتیق جنجوعہ جنرل سیکرٹری آئی نائن مرکز , سید عمران بخاری ،اسد عزیز صدر جناح سپر مارکیٹ۔سئینر نائب صدر آئی سی سی آئی عبدالرحمن صدیقی ،ظریف احمد خان ۔،ملک عارف ،حاجی اللہ رکھا ،ملک بہاول اعوان ، ضیاءاحمدراجہ اورشہیر علی شامل تھے قبل ازیں کاشف چوہدری نے وفد کے ہمراہ نومنتخب صدر سپر مارکیٹ شہزاد شبیر عباسی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی
