وفاقی کابینہ کی توسیع کا مرحلہ آخری تین وزرا کی حلف برداری کے ساتھ مکمل

وفاقی کابینہ کی توسیع کا مرحلہ آخری تین وزرا کی حلف برداری کے ساتھ مکمل  ہو گیا ہے ، تینوں نئے وزرا کو ان کے قلمدان بھی سونپ دیئے گئے ہیں ۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ،  قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے تین وزرا سے حلف لیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیرعمران احمد شاہ وفاقی وزیرتخفیف غربت وسماجی تحفظ ہوں گے، چودھری ارمغان سبحانی کو وزیرمملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی اور ڈاکٹرشذرہ منصب کووزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔

 توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54 ہوچکی ہے جن میں اکتیس وفاقی وزرا،گیارہ وزرائے مملکت ، چار مشیر اور آٹھ معاون خصوصی شامل ہیں ۔ 

اپنا تبصرہ لکھیں