ایک لیٹرپیٹرول پر107روپے 12پیسےٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنزکی وصولی کاانکشاف ہوا ہے۔
شہری پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجن کے بوجھ تلے دب گئے۔ ایک لیٹرپیٹرول پر107روپے 12پیسےٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنزکی وصولی کاانکشاف ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایک لیٹرہائی اسپیڈڈیزل پر104روپے59 پیسےٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنزکی وصولی کی جا رہی ہے۔ پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بارپیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلاددیاگیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول کےفی لیٹرمیں15روپے28 پیسے کسٹمزڈیوٹی شامل ہیں ، ہائی اسپیڈ کےفی لیٹرمیں15 روپے78 پیسےکسٹمزڈیوٹی شامل ہیں ، پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر8روپے64پیسےفی لیٹرڈیلرزکمیشن وصول کیاجارہاہے۔
دستاویز کے مطابق فی لیٹرپیٹرول،ہائی اسپیڈڈیزل پر7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنیز کامارجن ہے، پیٹرول کےفی لیٹر میں5روپے33پیسےان لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن شامل ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کےفی لیٹرمیں2روپے30پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے جبکہ اس وقت پیٹرول، ڈیزل پرکسی قسم کا کوئی سیلزٹیکس وصول نہیں کیاجارہا۔
دستاویز کےمطابق ڈیوٹی سےپہلےپیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت148روپے51پیسےفی لیٹربنتی ہے،شہریوں کےلیےپیٹرول کی قیمت255 روپے63پیسے فی لیٹرمقررہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت154روپے06 پیسےفی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کیلئےہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258روپے64پیسےفی لیٹرمقرر ہے۔