اعلان داخلہ

درس نظامی مع بی ایس
الحمد للہ! جامعہ تفہیم القرآن اسلام آباد میں درس نظامی کا اقامتی پروگرام شروع ہو رہا ہے!

ہمارا مقصد ایسے باصلاحیت اور باعمل نوجوان علماء تیار کرنا ہے جو عہد حاضر کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔

شرائط داخلہ:
????امیدوار نے مڈل میں کم از کم 75 فیصد نمبر حاصل کیےہوں اور عمر 13 تا 15 سال ہو۔ داخلہ کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔ (انٹر ویو میں والد/سرپرست کی موجودگی ضروری ہے)
????ناظرہ قرآن پڑھنا آتا ہو۔ حفاظ کرام کو ترجیح دی جائے گی۔
????داخلہ فار م کے ساتھ مڈل کی رزلٹ شیٹ، آخری ادارے کا کیریکٹر سرٹیفکیٹ، امیدوار کا فارم ب، دو عدد تصاویر، اور والد /سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی درکار ہو گی۔
????کسی گزیٹڈ آفیسر کا تصدیق نامہ۔

امتیازی خصوصیات:
✅ معروف جامعات سے وابستہ دینی و عصری علوم کے ماہر اساتذہ (علماء اور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز) کے زیر نگرانی۔
✅ درس نظامی کے ساتھ BS پروگرام کی تکمیل۔
✅ دینی علوم میں نصابی کتب کے علاوہ اہم کتب کے مطالعے کا ذوق پیدا کرنا۔
✅ وسعت قلب و نظر کے ذریعے اتحاد امت کے علمبردار تیار کرنا۔
✅ عصری علوم میں عمرانیات (Social Sciences) پر خصوصی توجہ۔
✅ عربی، اردو، اور انگریزی زبان میں مہارت۔
✅ جسمانی، اخلاقی، اور روحانی تربیت کا اہتمام۔
✅ تحقیق کا ذوق اور تحقیقی صلاحیت کی نشوونما۔
✅ تحریری و تقریری صلاحیت کے ساتھ داعیانہ تڑپ پیدا کرنا۔
✅ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی تربیت۔
✅ تہذیبی کشمکش اور دور جدید کے چیلنجز پر لیکچرز و ورکشاپس۔
✅ تحریکی فکر کو سمجھنے کے لیے لٹریچر پر ورکشاپس۔
✅ قائدانہ و انتظامی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے تربیتی ورکشاپس۔
✅ با مقصد تفریحی و مطالعاتی ٹورز اور ہم نصابی سرگرمیاں۔
✅ فنانشل لٹریسی اور انٹرپرینیورشپ کے پروگرام کے ذریعے معاشی خود انحصاری۔

برائے توجہ:
???? ادارہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد صرف ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو منتخب کرے گا۔
???? تمام طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اہتمام، جس میں تعلیمی و اقامتی اخراجات شامل ہوں گے۔
???? داخلہ ٹیسٹ: 14 شوال المکرم 1446ھ بمطابق 12 اپریل 2025، بروز ہفتہ، صبح 9:00 بجے۔
???? کلاسز کا آغاز: 23 شوال المکرم 1446ھ بمطابق 21 اپریل 2025، بروز سوموار، صبح 8:00 بجے (ان شاءاللہ)۔

آن لائن رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں دیے گئے لنک کو کلک کیجیے۔

مزید معلومات کے لیے:
???? رابطہ نمبر: 03008593979
???? تشریف آوری: سوموار تا جمعرات، صبح 9:00 بجے سے 1:00 بجے تک۔

جامعہ تفہیم القرآن
H-8/2، اسلام آباد

جامعہتفہیمالقرآن #درسنظامی #اقامتیپروگرام #نشاۃثانیہ #دینیتعلیم #عصری_تعلیم #سکالرشپ

DarseNizami

BS_in_SocialSciences

Leadership_Developmen

اپنا تبصرہ لکھیں