ڈگری کالج سکردو کے سامنے جمع پانی نکالنے کے لیے اقدامات شروع

ڈگری کالج سکردو کے سامنے جمع پانی نکالنے کے لیے اقدامات شروع

سکردو حالیہ شدید بارشوں کے باعث گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو کے سامنے واقع مختلف ہوٹلوں اور دکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس سے مقامی تاجروں اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر 84 ایف سی ای نے فوری طور پر دو عدد پمپنگ سیٹ سول انتظامیہ کے تعاون سے موقع پر تعینات کیے تاکہ پانی کی نکاسی بروقت ممکن بنائی جا سکے اور مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا، تاہم یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے ڈرینج نظام کو مؤثر اور پائیدار بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔