اسلام آباد
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ قابض بھارتی افواج/سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باوجود پہلگام حملہ خود مودی سرکار کی جانب انگلیاں اٹھا رہا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں کہاکہ انتہاپسند مودی سرکار اپنی مسلسل گرتی مقبولیت کو سہارا دینے، کشمیریوں کے حقوق مزید غصب کرنے اور اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی بھی ڈرامہ رچا سکتی ہے۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ ہلاک شدگان کے ورثا سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ پر روایتی ہیجان طاری ہے اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
