لندن میں سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو تار تار کر دیا۔یہ مظاہرہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے بھارتی احتجاج کے جواب میں کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا اور بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سکھوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی
