بھارت کا غرور منٹوں میں روند ڈالا

پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا غرور منٹوں میں پاوں تلے روند ڈالا،کاشف چوہدری

عوام افواج پاکستان کے ساتھ بھارت کے خلاف جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے فرنٹ لائن پر لڑنے کو تیار ھیں کاشف چوہدری

تاجر برادری دفاع پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد()مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے بھارتی حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے ،افواج پاکستان نے جس انداز میں بھارت کو جواب دیا اس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے ،پاکستانی شاہینوں نے غرور میں بد مست بھارت کے جنگی جہازوں کو منٹوں میں گرا کے ان کا غرور ہمیشہ کے لئے اپنے پاوں کے نیچے روند ڈالا جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکمران کسی غلط فہمی کا شکار نہ ھوں افواج پاکستان بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیں گی پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ھیں ۔25 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ بھارت کے خلاف جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے فرنٹ لائن پر لڑنے کو تیار ھیں پاکستان امن چاھتا ھے بھارت کو جنگ کی خواھش پر منہ توڑ جواب مل گیا ہے ۔تاجر برادری دفاع پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پاکستان کی تاجر برادری افواج پاکستان کی سپلائی لائن ہم ہر طرح کی جانی مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہے پاکستان کی تاجر برادری شہری دفاع کی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شہروں میں ہر چیز کی وافر سپلائی کو یقینی بنائے گی اس کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر طرح کی سپلائی کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائےگا تاجر برادری سرحدوں سے لیکر شہروں میں عوام کی حفاظت اور ضروریات کو پوراکرنے کے لئے ہر محاذ پر افواج پاک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں