اسلام آباد — آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور دیگر ہیلتھ و میڈیکل کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ انڈیا پاکستان جنگ کے حالات میں ہیلتھ و میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز ، نرسنگ و پیرامیڈیکس اسٹاف دشمن کے خلاف دفاع پاکستان کےلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قدم بقدم کھڑے ہیں , چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید جان مروت ، صدر ملک سجاد ، سینئیر نائب صدر طاہر نواز ، نائب صدر زید احمد ، سیکریٹری جنرل عبدالوحید بابی ، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر نعمان سعید ، محمد قمر اور وومن ونگ کی صدر نبیلہ صدف نے مشترکہ طور پر ہندوستان کی جارحیت اور نہتے عوام پر حملے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کے سامنے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قدم بقدم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل برادری کے ڈاکٹرز ، نرسنگ و پیرامیڈیکس اسٹاف و دیگر نے اس مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے طور پر اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے اور دشمن کو یہ پیغام دیں گے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ۔
