اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے گہما گہمی

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور ان انتخابات میں صدارتی امیدوار سمیت تما عہدوں پر حتمی امیدرواروں کی نامزدگی کے لیے ایسو سی ایشن کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ امیدواروں کی نامزدگی اس طرح کی جائے کہ کسی بھی عہدیدار کے پاس دو عہدے نہ رہیں بلکہ ایک عہدے کے ساتھ وہ تنظیم کی فلاح کے لیے پوری تن دہی کے ساتھ کام کرسکے یہ بات اتوار کو اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی کے سینئر ممبرز نے مخلتف وفود کے ساتھ رابطوں اور ملاقات میں کہی ہے جن کے مطابق ایسو سی ایشن کے انتخابات میں تمام وہ ممبرز جن کی ممبر شپ تنظیم کے آئین کے مطابق ہوئی ہے وہ انتخاب میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور کوشش یہ کی جارہی ہے کہ تنظٖیم کی بہتری اورا سے منظم اور فعال بنانے کے لیے عہدیداروں پر کام کا بوجھ ڈالنے کی بجائے کوئی ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ تنظیم فعال ہوجائے اور تنظٖیم کے آئین کی اصل روح کے مطابق انتخابی عمل بھی مکمل ہوجائے

اپنا تبصرہ لکھیں