سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے کوشش کی، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں خودمختاری، سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔