پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام پر اعلی افسر کو معطل کردیا ہے

پاکستان ریلوے نے سانحہ تیز گام پر اعلی افسر کو معطل کردیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور گریڈ 19 کے افسر جمشید عالم کو معطل کر دیا۔ وزارت ریلوے نے جمشید عالم کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمشید عالم کو سانحہ تیز گام آتشزدگی واقعے میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آج سانحہ تیز گام واقعہ پر غفلت کے مرتکب اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب مبینہ طور پر گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 75 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں