بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور حکومتی جبر کے خلاف بھارتی سکھوں نے عالمی سطح پر انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے مودی کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سکھ برادری نے واضح کیا کہ وہ نریندر مودی کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں لے جا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حساب لیں گے، اور اس کے خلاف نیشنل اور انٹرنیشنل کورٹ میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بھارتی سکھوں کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اپنے اقتدار کے دوران سکھوں اور دیگر اقلیتی گروپوں کے خلاف مختلف مظالم ڈھائے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مودی نے ان لوگوں کو قتل کروایا ہے جو ان کے خلاف آواز اٹھاتے تھے۔
سکھ رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ مودی نے پلوامہ جیسے حملوں کے پیچھے اپنی حکومتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے اور متعدد حکومتی افسروں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہلاک کرایا۔
یہاں تک کہ بھارتی سکھوں نے مودی کے فیصلوں کو بین الاقوامی سطح پر ساکھ بچانے کے لیے غلط بیانی قرار دیا، اور مودی کے خلاف انتہائی سنگین الزامات عائد کیے۔