پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری

اوگر نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھجوائی ہے جس میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں حقیر سی کمی کی تجویز کی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو بھیجی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ دس پیسے اضافے کی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل دوروپے سنتالیس پیسہ مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگراکی سمری میں پیٹرول کو 6 پیسے جبکہ مٹی کا تیل66 پیسے سستاکرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں