پنجاب حکومت کے اعلیٰ بیووکریٹ نے نوازشریف اور شہبا ز شریف سے فون پر رابطہ کیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب حکومت علاج کے لئے مزید وقت دے دے گی، بیو رو کریٹ کی جانب سے طبعیت کا بھی دریافت کیا گیا۔ او ر کہا کہ اگر نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو مزید وقت دینے کو تیار ہیں۔ پنجاب حکومت صرف پریشر بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو دوبارہ ہسپتال داخل کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ بھیج دی جائے گی۔ نواز شریف کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف بیمار ہیں ہر دوسرے دن ہسپتال میں چیک اپ کیا جاتا ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ 3 روز میں گردوں ، پلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اور پی ای ٹی سکین سے آگا ہ کیا جائے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور عطاتارڑ کو صورتحال سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے
