پاکستان انجینئرز فورمPEF نے اسلام آباد میں’ Engineering Solution for water Crises in pakistan‘ کے عنوان سے ایک ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا۔
انجینئر نعیم احمد سبحانی، نے تمام معزز شرکاء کو
“خوش آمدید کہا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے پانی کے اہمیت اور استعمال سے متعلق قرآنی آیات کی تلاوت سے سیمنار کا اغاز کیا۔
سیمینار کے مقررین میں محمد نعیم خان سابق سی ای او PEDO خیبرپختونخواہ نے خطاب میں کہا کہ اس وقت
“موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، اور پانی کے غیر مؤثر استعمال کی وجہ سے پاکستان پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ جس کے حل کیلئے ہمیں مربوط اور موثر واٹر مینجمنٹ co-ordinated and) effective water management) طریق کار اپنانا ہوگا اور بنیادی ڈھانچے (basic infrastructure) میں مطلوبہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔”
اس موقع پر ڈاکٹر منظور احمد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“پانی کے وسائل کا مؤثر استعمال بے حد ضروری ہے۔ ہمیں پانی بچانے والی ٹیکنالوجیز کو رائج کرنا ہوگا، زرعی نظام کو پانی کے لحاظ سے مؤثر بنانا ہوگا، اور آلودگی سے پانی کے ذخائر کو محفوظ رکھنا ہوگا۔”
سیمینار کے دوران انجینئر ارشد عباسی معروف ماہر سرحدی آب اور ہائیڈرو پاور نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے آبی تحفظ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنا مؤقف مضبوط اور موثر بنانا ہوگا اور بھارت کے ساتھ پانی کے حقوق پر سنجیدہ مذاکرات کرنے ہوں گے۔”
پروگرام میں انجینئر ڈاکٹر بشارت حسن بشیر سابق سی ای او AEDB نے اپنے خطاب میں کہا کہ
“پانی کی قلت سے خوراک اور توانائی دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ ہمیں قابلِ تجدید توانائی(reneeable energy)، خاص طور پر ہائیڈرو پاور، کو فروغ دینا ہوگا اور زرعی طریقوں کو پانی کے لحاظ سے پائیدار(sustainable) بنانا ہوگا تاکہ ترقی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔”
سیمینار کے آخر میں میزبان انجینئر عبدالمجید شاہ نے
“تمام معزز مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
“آپ سب نے ایک اہم سیمینار میں حصہ لیا۔ ہم مستقبل میں بھی انجینئرنگ اور ملکی مسائل پر سیمینارز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے پانی کے بحران کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”
انجنئیر عبد المجید نے مزید کہا
“انجنئیر فرنٹ لائین پر ہیں۔ آئیں! پاکستان کے پانی کے بحران کے لیے پائیدار انجینئرنگ حل تلاش کریں۔ پاکستان انجینیئرز فورم کے دست وبازو بنیں، اپنے خیالات اور تجاویز شیئر کریں، اپنے وسائل، تجربات اور مشاہدات کو اس اھم مسئلے کے حل کیلئے بروئے کار لائیں ۔ ۔ ۔ آئیے ہم سب مل کر ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی طرف بڑھیں