اسلام آباد () اسلام آباد کے لہتراڑ روڈ کے رہائشیوں اور سماجی کارکنوں نے سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ اسلام آباد ایکسپریس روڈ پر کھنہ پل سیکوٹلی ستیاں کی طرف جانے والی لہتراڑ روڈ کی حالت زار کا جائزہ لیں اور گندگی‘ تجاوزات سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں‘ انہوں نے کہا کہ لہتراڑ روڈ پرجگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں‘ اور کھنہ پل سے کھنہ گاؤں‘ عبداللہ شاہ بیابانی کے مزار کے پاس کے قریب‘غوری گارڈن‘ ترامڑی چوک‘ شاھین ٹاؤن کے علاوہ سترہ میل کے پاس کچرے کے ڈھیر عرصہ دراز سے لگے ہوئے ہیں اور صفائی کا کوئی بندو بست نہیں ہے‘ جس کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تقریبا تمام علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں مگر اس علاقے کے کمین اس سہولت سے محروم ہیں اور ویگن مافیا کے رحم کو کرم پر ہیں سوزوکی مافیا روڈ پر تجاوزات کا باعث بھی بن رہا ہے اور کرایہ نامہ بھی ان کے پاس نہیں ہوتا‘ اس روڈ پر ٹریفک کے شدید مسائل ہیں اور علاقے میں ہسپتال کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ان کے سماجی کارکنوں کے مطابق اس علاقے لوگوں کی ایک خاصی بڑی تعداد آباد ہے اور مقامی قبرستان میں اب مذید گنجائش باقی نہیں رہی لہذا یہاں قبرستان کے لیے اسلام آباد انتظامیہ جگہ مختص کرے‘۔
