آئندہ ہفتے مزید مون سون بارشوں کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی صبغت اللہ کے مطابق ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ممکنہ خطرے والے مقامات پر پیشگی تعیناتیاں بھی مکمل ہو چکیں ۔ امدادی ٹیمیں ایمبولینسز، فائر وہیکلز، بوٹس اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ موجود ہیں۔ عوامی تحفظ کے پیش نظر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ڈی ای او ریسکیو نے اپیل کی ہے کہ شہری بارش کے دوران نالوں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
رین ایمرجنسی نافذ