وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ ہوگا اور حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ بھی ہوگا۔
کابینہ کی منظوری کے بعد حج اخراجات کا اعلان وزیرمذہبی امورکریں گے ، حج 50 سے 60 ہزار سستا کرنے کا فارمولہ کابینہ کوپیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں اشیائےخوردونوش پرپالیسی بھی وضع کریں گے اور اجلاس میں اشیائےخوردونوش کی قیمتیں کم کرنےکافیصلہ ہوگا جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوگی جبکہ ملک کی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں قیمتوں میں کمی کی خاطر اقدامات کا اعلان کیا جائیگا
وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ ملائشیا پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں سےمذاکرات،مطالبات اورتحفظات پربات ہوگی اور بچوں سےزیادتی کے ملزمان کی سزاؤں پر قرارداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی