اسلام آباد —– امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام عوامی اُمنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، جماعت اسلامی نو مبر میں ہو نے والے اجتماع عام سے قبل عوام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ملک بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائے گی، جماعت اسلامی کی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انھوں نے کہاجماعت اسلامی کے بارے میں قوم کا ذہن تبدیل ہو رہا ہے،عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھرے گی،،اور ہم ملک و قوم کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلا کررہیں گے، جب تک پاکستان پرسودی نظام مسلط ہے معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے نہ غربت مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل سے نجات مل سکتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی گجرات کے ممبر کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ضلع محمد عمر صدیق،امیر شہر راجہ ساجد شریف، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گجرات چوہدری خرم شہزاد گورالہ نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہم رائے عامہ کو منظم کرکے محلے اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنائیں گے تاکہ عوام کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام کو ساتھ ملا کر چلے گی، ملک میں مافیا کا راج ہے اور ایک طرح کا ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے، اس فرسودہ نظام کو بدلنا اور پرامن مزاحمتی تحریک سے ملک میں انقلاب لانا ہوگا، پاکستان کے نوجوان انقلاب کے لیے سب سے بڑی امید ہیں، انہوں نے کہا کہ فارم 47سے لوگ مسلط کردیے جائیں اور حق داروں کو ان کا حق نہ ملے، ایسا مزید نہیں چلے گ
