رواں برس آزادی کا جشن

رواں برس آزادی کا جشن ”معرکہ ئ حق“ میں حاصل ہونے والی فتح کے باعث دوبالا ہو گیا ہے اور یہ مسرت عشروں بعد پاکستانی قوم کے حصے میں آئی ہے۔ چند روز قبل منائے گئے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ 10 مئی کو دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک ”نیا پاکستان“ وجود میں آ چکا ہے۔اُن کے مطابق بھارت اب پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ صرف چار روز کی جنگ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جو اُسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔آج ملک بھر میں 78واں یومِ آزادی مکمل جوش، ترنگ اور نئی اُمنگ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، قریہ قریہ خوشی بکھری ہے، گھر گھر، گلی کوچے اور شہر میں قومی پرچم لہرا رہے ہیں، ہر سُو پاکستان کی جیت کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔آزادی کا جشن منانے کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہےرواں برس آزادی کا جشن ”معرکہ ئ حق“ میں حاصل ہونے والی فتح کے باعث دوبالا ہو گیا ہے اور یہ مسرت عشروں بعد پاکستانی قوم کے حصے میں آئی ہے۔ چند روز قبل منائے گئے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ 10 مئی کو دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک ”نیا پاکستان“ وجود میں آ چکا ہے۔اُن کے مطابق بھارت اب پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ صرف چار روز کی جنگ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جو اُسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔