آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 943 روپے گر کر 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونا 865 روپے کم ہو کر 280,259 روپے کا ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر3 ہزار 339 ڈالر فی اونس ہو گئی۔