بانیٔ پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانتوں کا فیصلہ تحریر کیا جو 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے درخواستیں اپیلوں میں تبدیل کر کے منظور کر لیں، مبینہ سازش سے متعلق شواہد ٹرائل کے دوران ہی جانچے جائیں گے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم کو فی کیس 1 لاکھ روپے کے مچلکوں پر بعد از گرفتاری ضمانت دی جاتی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت کیس میں حتمی قسم کی فائنڈنگ دی، سپریم کورٹ ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو۔