ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائر بیس پر تر ک صدر کا استقبال کیا۔رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیر تجارت، ٹرانسپورٹ اینڈانفرا اسٹرکچر اور وزیر امورخارجہ بھی موجود ہیں۔ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔نور خان ایئربیس پہنچنے پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کر کے ترک صدر کو ایئرپورٹ سے لے کر ایوان صدر کے لیے روانہ ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنما پاک، ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے ترک صدر کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں