دھنیا ایک عام مگر انتہائی فائدہ مند جڑی بوٹی

دھنیا ایک عام مگر انتہائی فائدہ مند جڑی بوٹی ہے جو صرف کھانوں کو ذائقہ دار نہیں بناتی بلکہ کئی بیماریوں کے علاج میں بھی قدرتی مدد فراہم کرتی ہے۔

سوزش میں کمی

دھنیا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری مرکبات جوڑوں کے درد، گٹھیا اور جسمانی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

گھبراہٹ اور ذہنی دباؤ

دھنیا کے عرق میں قدرتی پرسکون کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اعصاب کو سکون دیتی ہیں۔

یہ بے چینی اور بے خوابی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

دھنیا انسولین کے افعال کو بہتر کرتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ لبلبے کو انسولین خارج کرنے پر اُبھارتا ہے جس سے شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے۔

استعمال کے آسان طریقے

کھانوں میں تازہ دھنیا استعمال کریں

دھنیا کے بیج رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پی لیں

دھنیا کو چٹنی یا سلاد میں ضرور شامل کریں