سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے قائدین مزدور یونین کا خطاب۔
اسلام آباد——سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،مزدور رہنماء صوفی محمودعلی،ملک محمد عاصم،اظہارعباسی،سید مقبول شاہ،چوہدری زاہد احمد،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے صدرراجہ راسب،جنرل سیکرٹری محمد ارشادگجر،چیئرمین پیرزادہ خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران ستی،آفتاب مغل،عمران جاوید جنجوعہ،احسان اللہ،محمد عظیم گھمن،چوہدری خورشیدسمیت سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،باڈی ممبران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ جہاں اس سال مسلم ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے انکی تعداد میں مزید اضافہ کروایاوہاں اپنے مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی کی پالیسی بحال کروائی،ہم نے اپنے دورمیں ہزاروں ملازمین کی ترقیاں کروائیں اسی طرح ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے بازارانسپکٹرکو سکیل نمبر14سے سکیل 16کروایا۔ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی گارڈ،مالی،گریوڈگرکی لائن آف پروموشن کے لیے جلد سمری منظور کروائیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں ملازمین کے لیے 4000پلاٹوں کی سمری منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کو ہوناتھی لیکن اس وقت کے مزدوردشمن قوتوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج تک سی ڈی اے کے ملازمین پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے محروم ہیں لیکن انشاء اللہ مزدور یونین ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست پریقین رکھتی ہے اورہماری اس پالیسی کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔ چوہدری محمد یٰسین
اگرہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاجی جلسے کی کال دے کر چیئرمین آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ اورنگزیب خان
سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے قائدین مزدور یونین کا خطاب۔
اسلام آباد( )سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی راجہ صابر،مزدور رہنماء صوفی محمودعلی،ملک محمد عاصم،اظہارعباسی،سید مقبول شاہ،چوہدری زاہد احمد،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے صدرراجہ راسب،جنرل سیکرٹری محمد ارشادگجر،چیئرمین پیرزادہ خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران ستی،آفتاب مغل،عمران جاوید جنجوعہ،احسان اللہ،محمد عظیم گھمن،چوہدری خورشیدسمیت سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،باڈی ممبران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ جہاں اس سال مسلم ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے انکی تعداد میں مزید اضافہ کروایاوہاں اپنے مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی کی پالیسی بحال کروائی،ہم نے اپنے دورمیں ہزاروں ملازمین کی ترقیاں کروائیں اسی طرح ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے بازارانسپکٹرکو سکیل نمبر14سے سکیل 16کروایا۔ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی گارڈ،مالی،گریوڈگرکی لائن آف پروموشن کے لیے جلد سمری منظور کروائیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں ملازمین کے لیے 4000پلاٹوں کی سمری منظوری کروائی جسکی قرعہ اندازی 30اپریل 2011کو ہوناتھی لیکن اس وقت کے مزدوردشمن قوتوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا جسکی وجہ سے آج تک سی ڈی اے کے ملازمین پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے محروم ہیں لیکن انشاء اللہ بہت جلد سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ اسی پلیٹ فارم سے الاٹ کروائیں جائیں گے، چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست پریقین رکھتی ہے اورہماری اس پالیسی کو کمزوری نہ سمجھاجائے اور ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور ادارے کی نمائندہ یونین کے ساتھ میٹنگ کرکے مسائل حل کیے جائیں،اگرہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بہت جلد احتجاجی جلسے کی کال دے کر چیئرمین آفس کا گھیراؤکرکے احتجاج کریں گے اس ضمن میں اگرشہر کا صنعتی امن خراب ہواتوتمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی، چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست پریقین رکھتی ہے اورہماری اس پالیسی کو کمزوری نہ سمجھاجائے اور ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور ادارے کی نمائندہ یونین کے ساتھ میٹنگ کرکے مسائل حل کیے جائیں،اگرہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بہت جلد احتجاجی جلسے کی کال دے کر چیئرمین آفس کا گھیراؤکرکے احتجاج کریں گے اس ضمن میں اگرشہر کا صنعتی امن خراب ہواتوتمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی
