راوی کے اطراف دیہات میں سیلابی خطرے کا الرٹ جاری

سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریائے راوی کے اطراف دیہات کے مکین پریشانی میں اپنا سازوسامان سمیٹ کر گھروں کو تالے لگا کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راوی کے اطراف دیہات میں سیلابی خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیاہے ، علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ جہاں آبادی ہے وہاں ریسکیو ٹیمیں آئیں ہی نہیں، حکومت مدد نہیں کر رہی، خود ہی انتظامات کر رہے ہیں، خاندان بچوں اور مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں ۔