PTI کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے شروع، صرف لاہور کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب لڑے گی۔ جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، شیخ وقاص اکرم اور ایم این اے علی اصغر نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمنٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا اعلان کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل مجموعی طور پر 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے محروم ہو گی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں ،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا باضابطہ وجود نہیں تاہم سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کسی کمیٹی کی چیئرمین شپ سے باضابطہ استعفیٰ تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا۔
