ابراہیم اکارڈایک دھوکہ ہے،لیاقت بلوچ

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ابراہیم اکارڈایک دھوکہ ہے،یہ امریکہ وصہیونیت کاپھیلایاہوا جال ہے عالم اسلام اس کا شکار نہ ہو۔بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ نے طے کردیا تھا کہ اسرائیل یورپ کا ناجائزبچہ اس کے وجود کوکسی صورت بھی تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔اسطرح کشمیرپاکستان کہ شہ رگ ہے کشمیرکی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان نا مکمل ہے۔کشمیرپرقابض بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان سیلاب کی صورتحال سے دوچار ہے اب تمام دریاﺅں کا پانی سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔وفاق اورصوبے آپس میں میں لڑنے جھگڑنے کی بجائے متاثرین کی امدادوبحالی کے لیے ایکشن پلان تجویزکریں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہوسکے۔عوام کی زندگی اجیرن کرنے والے کچے کے ڈاکوﺅں کو پکے کے ڈاکوﺅں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔عوام پوچھتے ہیں کہ فوج پولیس حکومت اورادارے کیا کر رہے ہیں؟حکومت اورادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ اورڈاکوراج کے خاتمے لیے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ،سکھر، لکھی غلام شاہ،سمدئجی میں غزہ کانفرنس سے خطاب میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی رہنما نے پیماپاکستان کے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کے استقبالیہ میں شرکت، سابق امیرسکھرحفیظ شیخ کی عیادت اورضلع شکارپور کے رہنما عبدالوحیدکٹبرکی اہلیہ کی وفات پرسلطان کوٹ پہنچ کرتعزیت مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلندی کی دعا بھی کی۔وہ سندھ کے دورروزہ دورے کے بعدسکھرسے واپس لاہور روانہ ہوگئے۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران ایک بہت ہی شدت اختیارکرگیا ہے اگر سیاستدان اسٹیبلشمنٹ سے ڈائلاگ کی بھیک مانگتے رہیں گے تومسائل اوربربادی کی طرف جائیں گے۔ قومی سیاسی قیادت ڈائلاگ وحکمت عملی سے سیاست کوبند گلی سے نکالے ۔سیاسی بحرانوںکا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت انتخابات ہائی جیک،پارلیمنٹ بے سود،وفاقی وصوبائی حکومتیںہیں مگروہ چوری کے مینڈیٹ کے زریعے اقتدارپرمسلط ہیں۔ان کی سیاسی کمزوریوں کی وجہ سے ہائبرڈ نظام اوررفوجی بالادستی قائم ہے۔26ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کا سرقلم کردیا گیا ہے ،عدلیہ کو بے روح کرکے اس کی کمرتوڑکررکھ دی گئی ہے۔پاکستان کے عدل وقانون کا نظام تباہی وبربادی سے دوچار ہے اسلامی قانون وتہذیب کو بے اثرکیا جارہا ہے۔اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو،عبدالسمیع بھٹی ،عبدالرحمان منگریو،رضاءاللہ گھمرو،زبیرحفیظ شیخ ودیگر مقامی رہنما بھی ساتھ موجود تھے