بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا ، پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج میں ہریک اور فیروز پور پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں تریموں کے مقام پر بہت اونچے درجے ، قادرآباد اور چنیوٹ پر نچلے درجے ، دریائے راوی میں بلوکی اورسدھنائی کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔جسڑ ، شاہدرہ کے مقام اور دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ، گڈو بیراج پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب سے پنجاب کے 24 لاکھ افراد اب تک متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 9 لاکھ بے گھر اور 41 جاں بحق ہو چکے ہیں۔