اسلام آباد ———– اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود‘ سیکرٹری زاہد رفیق‘ انفارمیشن سیکرٹری اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کا سی ڈی اے اعتماد پوری طرح اٹھ چکا ہے‘ اور پانی کے نرخوں میں اضافہ کے لیے بلائی جانے والی کھلی کچہری سے شہریوں کا بائی کاٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری اب اپنے حقوق کے لیے بیدار ہوگئے ہیں‘ اور سی ڈی اے کی من مانیوں کی راہ میں ایک بڑی شہری مزاحمت بڑھ رہی ہے‘ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں نے پانی اور سیوریج چارجز میں ممکنہ اضافے کی سفارشات اور تجاویز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور بائی کاٹ کرکے بتا دیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اب مذید ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں‘ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں نے درست فیصلہ کرکے بائی کاٹ کہ سی ڈی اے کے پاس اب بلدیاتی امور چلانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے‘ اور شہر کے بجٹ اور ٹیکسز سمیت ترقیاتی منصوبوں کا اختیارمنتخب میٹروپولیٹن کارپوریشن کو حاصل ہے اس کے بغیر سی ڈی اے کا ہر قدم غیر قانونی تصور کیا جائے گا کیونکہ 2015 کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی اس حوالے سے ایک حکم جاری کیا تھا کہ سی ڈی اے کے بلدیاتی اختیارات ختم کر کے یہ اختیارات منتخب مقامی حکومت کو منتقل کیے جائیں سی ڈی اے کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا پانی اور سیوریج چارجز میں بلاجواز اضافہ دراصل اسلام آباد کے شہریوں پر ظلم ہے
