سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر 5بجے ڈیم کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، پانی کا اخراج تقریبا 1700 کیوسک ہوگا،
جو اس کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف چار فیصد ہے۔ این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ دریائے سواں کی قریبی آبادیاں حفاظتی انتظامات رکھیں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں،انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقہ مکین کو ٹیلی فون اور سائرن کے ذریعے بھی انتباہ کیا جا رہا ہے۔