اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر چوہدری محمد عرفان نے حلف اٹھانے کے بعد جب اپنی نشستیں سنبھالیں تو منظر ایک اعتماد اور اتحاد کی جیتی جاگتی تصویر بن گیا۔ چیمبر کے بزرگ اور معتبر رہنما—چیئرمین فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، کونسل ممبران فاونڈر گروپ زبیر احمد ملک، عبدالرؤف عالم، خالد جاوید، خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، میاں شوکت مسعود، میاں اکرم فرید، چوہدری مسعود، اعجاز عباسی ،عامر وحید و دیگر اکابرین—انہیں اپنی دعاؤں، اعتماد اور آشیر باد کے ساتھ نئی قیادت کی کرسیوں پر بٹھا کر گویا یہ اعلان کر رہے تھے کہ یہ قیادت صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ کاروباری برادری کی اجتماعی امیدوں، روایات اور اتحاد کی مضبوط کڑی ہے۔ یہ لمحہ چیمبر کی تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جس میں سینئرز کا اعتماد اور جونیئرز کا جوش ایک ساتھ جلوہ گر ہوا۔
