پنجاب اور سندھ کے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ

پنجاب اور سندھ کے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 61 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہو چکی ہے۔ کوٹری بیراج پر فی الحال نچلے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 71 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر کوٹ مٹھن (راجن پور) اور چاچڑاں شریف کے مقامات پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور سطح کم ہو کر 11.5 فٹ پر آ گئی ہے۔

دریائے چناب میں بھی ہیڈ پنجند پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی آ رہی ہے، جو کچھ حد تک سیلابی دباؤ میں نرمی کی علامت ہے۔

اس کے علاوہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب کی سطح پر ہے اور دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سینٹر نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،