خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حُمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حُمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔